اداکارہ ماہر خان کا بیٹا کا پیدا ہوگیا؟
اداکارہ ماہر خان کا بیٹا کا پیدا ہوگیا؟
پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ماہرہ خان سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں، اداکارہ کے مداح پاکستان سمیت بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں، ماہرہ خان کے فینز اس بار کشمکش کا شکار ہیں کیونکہ اداکارہ نےبیٹے کے ہمراہ خوبصورت اور یادگار تصویر شیئر کی جس پر چہ مگوئیاں ہورہی ہیں کہ یہ اداکارہ کا دوسرا بیٹا ہے مگر حقیقت کچھ اور ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے ہسپتال کے کمرے سے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں انہیں اپنے اکلوتے بیٹے اذلان کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے،
انہوں نے یہ تصویراذلان کی سالگرہ کے موقع پرشیئر کی ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ 24 برس کی عمر میں اپنی پوری دنیا کو دیکھتے ہوئے،جس کی نظریں مجھ پر ٹکی ہیں، صرف میرا ایک اذلان، (09 – 09 – 15)۔اداکارہ نے اپنے بیٹے سمیت تمام بچوں کے حق میں دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ میرے اذلان اور تمام بچوں کو سلامت رکھے، انہیں خوش و خرم، صحت مند اور لمبی زندگی عطا فرمائے، وہ صحیح راستے کا انتخاب کریں۔
ہمیشہ شر سے محفوظ رہیں، آمین آمین،جیسا کہ میری امی کہتی ہیں،ساری ماؤں کے دل ٹھنڈے رکھ یا رب۔ آمین انشاء اللّٰہ۔واضح رہے کہ ماہرہ خان اور ان کے سابق شوہر علی عسکری نے 2007ء میں شادی کی تھی ،2010ء میں ان کے بیٹے اذلان کی پیدائش ہوئی تھی تاہم ماہرہ خان اورعلی عسکری نے 2015ء میں راہیں جدا کرلی تھیں جس کے بعد گزشتہ برس ماہرہ خان نے کاروباری شخص سلیم کریم سے دوسری شادی کی تھی۔