صوبائی مشیر برائے لائیو اسٹاک مٹھا خان کاکڑ کی سربراہی میں بلوچستان لائیو اسٹاک ایکسپو2019 کے وفد ایرانی قونصل جنرل نے آقائے محمد رفیع سے قونصل خانے میں ملاقات

0 188

کوئٹہ 15اکتوبر :۔صوبائی مشیر برائے لائیو اسٹاک مٹھا خان کاکڑ کی سربراہی میں بلوچستان لائیو اسٹاک ایکسپو2019 کے وفد ایرانی قونصل جنرل نے آقائے محمد رفیع سے قونصل خانے میں ملاقات کی انہیں نے ایرانی قونصل جنرل کو ایکسپو میں شرکت کی دعوت دی۔وفد میں وزیراعلیٰ کے اسپیشل اسسٹنٹ محمد اعجاز سنجرانی اور صوبائی سیکرٹری لائیوسٹاک دوستین خان جمالدینی شامل تھے۔ صوبائی مشیر حاجی مٹھاخان کاکڑ ملاقات کے دوران ایران اور پاکستان کے مثالی تعلقات کا ذکر کیا اور اس ضمن میں دونوں ممالک کے مابین تجارت کو بڑھانے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان کے ویژن کے مطابق بلوچستان کو تجارت اور کاروبار کے حوالے سے ترقی دی جارہی ہے خاص طور پر صوبہ اپنے لائیوسٹاک کو صوبائی معیشت میں ایک مضبوط سیکٹر کے طور پر سامنے لارہی ہے لائیو اسٹاک سیکٹر کو مضبوط کاروباری اور تجارتی بنیادیں فراہم کرنے کے لیے بلوچستان لائیو اسٹاک ایکسپو 2019 کا انعقاد کیا جارہا ہے ایرانی قونصل جنرل آقائے محمد رفیع نے ایکسپو کے انعقاد کو پورا خطے اور خاص طور پر ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت پر مثبت اثرات پڑنے کی اُمید ظاہر کی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے اور ایسا کرنا صوبہ بلوچستان اور صوبہ سیستان و بلوچستان کے ذریعہ سے ہی ممکن ہوسکے گا انہوں نے کہا کہ ایکسپو میں نہ صرف ایرانی سفارتکار شرکت کریں گے بلکہ کوشش ہوگی کہ بڑی تعداد میں ایرانی تاجر اور کمپنیاں شرکت کریں۔انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفد میں شریک ارکان کو ایران کا دورے کرنے کی دعوت دی تاکہ لائیواسٹاک سیکٹرمیں شراکت داری کی جاسکے۔ آخر میں وفد نے آقائے محمد رفیع کو خط کے ذریعے باقاعدہ دعوت نامہ بھی پیش کیا گیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.