زندگی کے استعمال کی تمام اشیاء تین گنا مہنگی کرنے والوں کا خزانہ تاحال کیوں خالی ہے،عبدالصمدساعد

0 173

ہرنائی : جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی جنرل کونسل معروف کالمسٹ مفتی عبدالصمدساعد نے کہا ہے کہ زندگی کے استعمال کی تمام اشیاء تین گنا مہنگی کرنے والوں کا خزانہ تاحال کیوں خالی ہے،خدارا خلق خدا پر رحم کیاجائے، مہنگائی کے طوفان نے عوام اور سفید پوش طبقے کی زندگی اجیرن کردی، اشیاء خوردونوش گھی، آٹا، مرغی، گوشت، انڈوں،میڈیکل مصنوعات ادویات کی تمام اقسام اور پیٹرولیم مصنوعات سمیت تمام بنیادی ضروری اشیائ کی قیمتیں آسمان تک پہنچا کر نااہل حکمران آخر کرنا کیا چاہ رہے ہیں،عوام فاقہ کشی پر مجبور ہوچکے ہیں۔ کاروبار نہ ہونے اور نوجوانوں کے لیے روزگار نہ ہونے کی وجہ سے ہرنائی کے غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ہرنائی تاکوئٹہ ، اورہرنائی تاسنجاوی روڈ اور شہر کے دیگر علاقوں میں سڑکوں کی خستہ حالی نے عوام کاجینادوبھرکردیاہے ،انہوں نے کہاکہ ہرنائی میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں اکثر غریب مکانوں سے محروم ہوگئے ہیں مگر تاحال مکانات کی ازسرنوتعمیرکے حوالے سے صوبائی گورنمنٹ کی خودساختہ خاموشی سمجھ سے بالاترہے ،انہوں نے کہاکہ صوبائی گورنمنٹ یاتامکانات کی تعمیرکے لئے ازخوداقدامات اٹھائیں یاپھرعوام کوبلاسودقرضے کااعلان کریں، انہوں نے کہاکہ حکومت نے تین سال محلاتی سازشوں، بدترین بےقاعدگیوں اور کرپشن کے ذریعے بلوچستان کے وسائل کو تباہ وبرباد کرنے میں گزارے،انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے نام پر اربوں روپے ہوا میں اڑگئے مگر زمینی حقائق کی بنیاد پر اس حکومت نے من پسند افراد کو نوازنے کے سوا کچھ نہیں کیا ہے اور سابقہ حکومتوں کے میگا منصوبوں پر اپنی تختیاں لگائیں۔ کرونا وائرس کی مدمیں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی اسی طرح تمام محکموں میں میرٹ اور سینیارٹی کی جگہ پیسے اور ناجائز سفارش کا راج رہا۔ امن وامان کی صورتحال انتہائی تشویشناک رہی حکومتی پارٹی کے لوگ اغواءاور قتل ہوئے مگر نااہل حکومت اس کے باوجود اچھی کارکردگی کا دعویٰ کررہی ہے انہوں نے کہا کہ پورا شہر ٹریفک میں بری طرح پھنس چکا ہےجس تیزی سے آبادی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اس کے برعکس غفلت اور سستی سے کام لیا جارہا ہے، شہر کے اہم راستوں پر چلنا محال ہوگیا ہے۔ عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ ہسپتالوں میں ادویات نہیں ہیں ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.