جدید دور میں قبائلی تنازعات سے نکل کر ہمیں صوبے کی ترقی میں حکومت کا ساتھ دینا چاہیے، ضیاء اللہ لانگو

0 245

جدید دور میں قبائلی تنازعات سے نکل کر ہمیں صوبے کی ترقی میں حکومت کا ساتھ دینا چاہیے، ضیاء اللہ لانگو

صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ضلع نوشکی میں دو گروپوں کے مابین تصادم اور فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے واقعہ کی تمام پہلوؤں سے جائزہ لے کر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات دی ہیں مشیر داخلہ نے واقعہ میں ملوث، جہنوں نے لیویز فورسزز پر فائرنگ کی کوشش کی ان ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کرنے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار

 

کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کرنے کے احکاما ت بھی جاری کیے مشیر داخلہ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے قبائلی عمائدین کے ذریعے مورچے خالی کرانے کیلئے اقدامات کیے لیکن قبائلی عمائدین کی جانب سے کوئی بھی خاطر خواہ اقدام نہیں کیے گے جس کی وجہ کوٹئہ سے اضافی نفری بھجوائی گئی تاکہ امن وامان کو برقرار رکھا جا سکے لیکن فورسز پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں جوابی

 

فائرنگ ، سیلف ڈیفنس میں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کا کام امن و امان کو برقرار رکھنا ہے۔ مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا مزید کہنا تھا کہ جدید دور میں قبائلی تنازعات سے نکل کر ہمیں صوبے کی ترقی میں حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔ تاکہ آئندہ مستقبل ہمیں اس طرح کے افسوسناک واقعے کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.