بچیوں کا انجینئرنگ کے شعبہ تعلیم کی جانب آنا اور انجینئر بننا اس صوبہ اور ملک کے لئے خوش آئندہ عمل ہے، احسان اللہ خان کاکڑ

0 176

بچیوں کا انجینئرنگ کے شعبہ تعلیم کی جانب آنا اور انجینئر بننا اس صوبہ اور ملک کے لئے خوش آئندہ عمل ہے، احسان اللہ خان کاکڑ

:بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے کے زیر اہتمام یونیورسٹی میں خواتین عملہ اور طالبات کے لیے منعقدہ ایک روزہ انٹرا ایکٹو سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑنے کہا ہے کہ بچیوں کا انجینئرنگ کے شعبہ تعلیم

کی جانب آنا اور انجینئر بننا اس صوبہ اور ملک کے لئے خوش آئندہ عمل ہے تعلیم کے لئے ان کی حوصلہ افزائی اور انہیں کے زیور سے آراستہ کرنا ہماری اوّلین ترجیح ہے اور یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کے لئے ہم اپنی خدمات پیش کررہے ہیں جس میں ہمیں کافی حد تک کامیابی بھی ملی ہے۔تقریب سے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹر انجینئر رضازہری نے بھی خطاب کیا۔ انجینئرسد گنج کا مذید

کہنا تھاکہ خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی صحیح معنوں میں کامیابی کی جانب بڑھ رہی ہے جس کا سہرا جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے ہم ان اقدامات پر وائس چانسلر کو مبارک باد بھی پیش کرتے ہیں۔۔۔۔وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ کی وژن اور خدمات کا اعتراف، وائس چانسلر نے انجینئرنگ یونیورسٹی کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچانے میں کردار نبہایا ان کی یہ کار کردگی اور کردار نسلوں تک کے لئے فائدہ مند اور تاریخ میں یاد رکھا جائیگا۔سول ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ انجینئر سد گنج زبیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی یو ای ٹی خضدار کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ

خان کاکڑ نے جامعہ ہذا کے ڈیپارٹمنٹس میں اضافہ کردیا ہے جو کہ طویل عرصہ سے چند ڈیپارٹمنٹس پر رکے ہوئے تھے طلباء کے لئے ہاسٹلز اور فیمیل اسٹوڈنٹس کے لئے کامن رومز،اور انڈور گیمز سمیت دیگر بہت سارے قابل ستائش اقدات عمل میں لائے ہیں ہم ان کے اس ترقی کے وژن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور میں انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ یہ بات انہوں نے”خواتین عملہ اور طلباء کے لئے مختص ایک روزہ انٹرا ایکٹو سیشن“

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس تقریب کے مہمان خاص وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ تھے۔ جب کہ تقریب میں رجسٹرار خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی ڈاکٹر سید جلال شاہ انجینئر علی رضاء انجینئر لیاقت علی لہڑی سمیت خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادشریک تھے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.