اسرائیل کی مظلوم فلسطینیوں پر انسانیت سوز بمباری بند کیجائے مسلم ممالک ایمرجنسی بنیادوں پراو آئی سی کا اجلاس بلا کر فلسطینیوں کے جائز حقوق دلانے کے لئے اقدامات اٹھائیں جائے، مہوش جنجوعہ

1 118

کوئٹہ : اسرائیل کی نہتے و مظلوم فلسطینیوں پر انسانیت سوز بمباری بند کی جائے پانی ، اشیائے خوردنی کی بندش بین الاقومی قانونی کی خلاف پر دنیا خانوش ھے فلسطینی اپنے سرزمین کے حصول کے لئے جدوجہد کر رھے ہیں جسکی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں یہ بات پاکستان تحریک انصاف بلوچستان ویمن ونگ کی جنرل سیکرٹری مہوش جنجوعہ نے فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی بربریت کے خلاف پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی کہ اسرائیل کیجانب سے مظلوم و نہتے مسلمانوں پر مہلک ہتھیار، مزائل بم استعمال کیے جارھے ہیں جو جنگی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ اسرائیلی کی اِس بربریت پر عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی خاموشی ناقابل معافی جرم ہے پوری امت مسلمہ، پاکستانی قوم بلخصوص پاکستان تحریک انصاف اس ظلم کیخلاف ہر فورم پر فلسطینیوں بھائیوں کے حق خودارادیت اور اسرائیل کے جبر، ظلم اور بربریت کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کرے گی اسکے برعکس اقوام متحدہ کی خاموشی اقوام متحدہ کے وجود و اغراض و مقاصد کے حوالے سے سوالیہ نشان ھے انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مسلم ممالک ایمرجنسی بنیادوں پر( OIC ) کا اجلاس بلا کر فلسطینیوں کے جائز حقوق دلانے اور اسرائیل کی جانب سے انسانیت سوز مظالم کے خلاف اقدامات اٹھائیں۔

You might also like
1 Comment
  1. Huma says

    Wel said miss mehwish.

Leave A Reply

Your email address will not be published.