پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے کمی
مہنگائی کے دلدل میں پھنسی عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر کمی کر دی۔اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے کمی کی گئی ہے۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں40 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی نئی قیمت 283 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
[…] پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے کمی […]
[…] پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے کمی […]