غفلت کے مرتکب ملازمین کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے،ڈی جی لیویزنصیب اللہ کاکڑ

0 359

کوئٹہ(محیب ترین سے) ٹریننگ سے غیر حاضری پر لیویز کے درجنوں اہلکار ملازمت سے برطرف کردیئے گئے ملازمین کی برخاستگی قانونی احکامات کی نافرمانی بلوچستان لیویز فورس ڈسپلنری رولز، 2015 کے تحت عمل میں لائی گئی ، ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس نصیب اللہ کاکڑ نے گزشتہ ہفتے شروع ہونیوالی نویں لائٹ کمانڈو ٹریننگ سے غیر حاضری اور قانونی احکامات کی نافرمانی پر سینتیس (37) لیویز سپاہیوں کو نوکری سے برخاست کردیا۔

 

جاری ٹرمینیشن کے مطابق غیر حاضر اہلکاروں متعدد بار مذکورہ ٹریننگ میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی لیکن لیویز اہلکاران ٹریننگ سے مسلسل غیر حاضر رہے اور قانونی احکامات کی بھی نافرمانی کی۔جس پر ڈی جی لیویز فورس نصیب اللہ کاکڑ نے قانونی احکامات کی نافرمانی بلوچستان لیویز فورس ڈسپلنری رولز، 2015 کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے ملازمین کو نوکری سے برخاست کردیا ۔ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ نے کہا کہ فرائض میں غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔غفلت کے مرتکب ملازمین کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.