وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ، ملکی سلامتی،سیکیورٹی اور مقبوضہکشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، جس میں ملکی سلامتی،سیکیورٹی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پر امن حالات کے باعث ملک میں سماجی و معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوئی۔جمعہ وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملکی سلامتی، سیکیورٹی اور آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیاگیا جبکہ ملاقات کے دوران پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں امن و امان اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔وزیراعظم عمران خان نے سرحدوں کی موثر حفاظت پر پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پر امن حالات کے باعث ملک میں سماجی و معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوئی۔(اح+اس)