پی ڈی ایم کے 26نکات پر عملدرآمد ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے،پشتونخوامیپ

1 148

کوئٹہ /پشین(ویب ڈیسک )پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ ملک مےں آئےن کی بالادستی ، پارلےمنٹ کی خودمختاری ، عدلےہ اور مےڈےا کی آزادی ، جمہور کی حکمرانی ،قوموں کی برابری پر مبنی حقےقی فےڈرےشن، اےجنسےوں کی مداخلت کے بغےر شفاف غےر جانبدرانہ انتخابات کا فوری انعقاد اور ملک کی داخلہ وخارجہ پالےسی عوام کی منتخب پارلےمنٹ کے ذرےعے تشکےل ہی نجات کی واحد راہ ہے اور پی ڈی اےم کے 26نکات پر عملدرآمد ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے ۔17نومبر کو مہنگائی کے خلاف مارچ کو کامےاب بنانے اور 2دسمبر کو خان شہےد عبدالصمد خان اچکزئی کی 48وےں شہادت کی برسی کے جلسہ عام مےں عوام کی شرکت ےقےنی بنانے کےلئے پارٹی کے تمام عہدےداروں اور کارکنوں نے اپنی صلاحےتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے رابطہ مہم کو ہر سطح پر تےز کرنا ہوگا۔ ان خےالات کا اظہار پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سےکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، سےد لےاقت آغا نے پشےن ،پشتونخوامےپ کے صوبائی ڈپٹی سےکرٹری رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زےرے، علاقائی سےکرٹری حمد اللہ بڑےچ، جاوےد بنگلزئی، روزی محمد خلجی ، احسان اللہ ، علاقائی سےکرٹری عبدالعلی اچکزئی، عبےد اللہ توخئی ، صدےق آغا، عظےم افغان نے تختانی بائی پاس مےروائس افغانےہ ےونٹ، سرےاب کلی السادات فقےر آباد ، پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سےکرٹری ےوسف خان کاکڑ ، ضلعی معاون سےکرٹری فاروق وطنشاد ، علاقائی سےکرٹرےز نصےر احمد کاکڑ ، ڈاکٹر حبےب اللہ نے کلی لنڈی کچلاک کے اےمل ےونٹ، مرےانی آباد کے نئے ابتدائی ےونٹ کے قےام ،کلی سٹےشن کچلاک مےں ، صوبائی ڈپٹی سےکرٹریز عبدالمجےد خان اچکزئی، سےد شراف آغا، علاقائی سےکرٹری نصےب اللہ نےازی ، ضلعی معاون سےکرٹری جمشےد دوتانی ، جمےل اچکزئی نے پشتون مےنہ علاقائی کمےٹی اجلاس ، سےٹلائٹ ٹاﺅن کے جنرل باڈی اجلاس ، صوبائی ڈپٹی سےکرٹری فقےر خوشحال کاسی ،علاقائی سےکرٹری نور محمد خان ، عبدالعزےز ،سےد نبی نے کرانی کلی جانداد، نےوہزارہ ٹاﺅن باآختر ےونٹ ،ضلعی معاونےن رحمت اللہ صابر ، دوست محمد ہنہ وال اور فےاض صاحب ، محمد ولی نے ترےن شارکے علاقائی اےگزےکٹو ، علاقائی کمےٹی اور سورےنج کے علاقائی اےگزےکٹو ، ضلعی معاون سےکرٹری قےاس افغان ، علاقائی سےکرٹری عبدالرزاق بڑےچ نے شالدرہ علاقائی کمےٹی، علاقائی سےکرٹری نوحصار سمنگلی ےونٹ عبدالودود بازئی ، لطےف خان بازئی ، ملک خان ،ولی خان نے نوحصار علاقائی ےونٹ ، مرےانی آباد ےونٹ، خےبر ےونٹ، شرن ےونٹ ، ملاخےل ےونٹ، شفےع اللہ شہےد ےونٹ کے اجلاسوں ، کارنر مےٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ مقررےن نے کہا کہ پاکستان ڈےموکرےٹک موومنٹ کی قےادت نے روز اول سے تمام ملک کے عوام پر ےہ واضح کےا تھاکہ ملک پر مسلط نااہل سلےکٹڈ حکومت زر وزور اور بدترےن دھاندلی کے نتےجے مےں مسلط ہوئی ہے اور اس مسلط حکومت کے خاتمے اور نئے سرے سے اےجنسےوں کی مداخلت کے بغےر آزادانہ ،غےر جانبدرانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے ذرےعے اقتدار عوام کے حقےقی نمائندوں کے حوالے کرنا ہی مسائل کے حل کی جانب حقےقی پےش رفت ہوگی۔ اور ملک کے ہر ادارے نے ملکی آئےن کی حدود مےں رہ کر اپنی ذمہ دارےاں سرانجام دےنی ہوگی۔ مقررےن نے کہا کہ پی ڈی اےم کی تحرےک ملک کے کروڑوں عوام کی حقےقی جمہوری تحرےک ہے جس نے ہر سطح پر بھرپور احتجاج کرکے عوام کو اپنے حقوق واختےارات سے روشناس کراتے ہوئے جمہور کی حقےقی حکمرانی قائم کرنے کےلئے تارےخی رول ادا کررہی ہےں۔اور پی ڈی اےم کی ےہی تارےخی جدوجہد ملک مےں آئےن کی بالادستی ،پارلےمنٹ کی خودمختاری اور جمہور کی حقےقی حکمرانی کو ےقےنی بناکر ملک کو ہر قسم کے بحرانوں سے نکال کر انہےں ترقی وخوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن کرےگی۔ مقررےن نے کہا کہ پارٹی عہدےدار و کارکن 17نومبر کو پی ڈی اےم کے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مارچ اور 2دسمبر کو خان شہےد عبدالصمد خان اچکزئی کی48وےں برسی کے جلسہ عام مےں عوام کی شرکت کو ےقےنی بنانے کےلئے ہر سطح پر عوامی رابطہ مہم تےز کرتے ہوئے اپنی انفرادی اور اجتماعی ذمہ دارےوں کو بروقت پورا کرےں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] قومی کانگریس پشتون قوم کے حقوق کی جدوجہد کو مزید تقویت دے گی،پشتونخوامیپ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.