خضدار کے تاجر برادری اور شہریوں کا میونسپل کارپوریشن خضدار کی کارکردگی پر بے حد اطمینان کا اظہار
خضدار کے تاجر برادری اور شہریوں نے میونسپل کارپوریشن خضدار کی کارکردگی پر بے حد اطمینان کا اظہار کردیا ۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ خضدار بلوچستان کے تمام شہروں سے زیادہ بارونق اور خوبصورت شہر ہے وڈیرہ محمد صالح جاموٹ جب سے چیف آفیسر خضدار تعینات ہوئے ہیں تب سے عوام کی جانب سے انہیں بھر پور انداز میں پذیرائی دی جارہی ہے انہوں نے وسائل کی پرواکیئے بغیر جس طرح شہر کی صفائی اور خوبصورتی کا فارمولا پیش کیا ہے اسے دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ جاتا ہے اور ان کی تعریف کیئے بغیر نہیں رہتا وہ اپنے دفترکو جتنا وقت دیتا ہے اس سے زیادہ وہ فیلڈ پر رہتا ہے انہوں نے اپنی تعیناتی کے بعد جس طرح خضدار میں کام کیا ہے اور یہاں شہر کی کی خوبصورتی میں اضافہ اور صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ اب بھی وہ شہر کی تعمیر و ترقی اور اقدامات کے لئے کافی پرعزم دکھائی دیتے ہیں ایک نئے وژن کے ساتھ شہر کی خوبصورتی کو دگنا کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ۔ تمام انتظامی آفیسرز ان کی کارکردگی اور محنت کے معترف اور ان کے کام سے کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ اور ان کے حوصلوں میں اضافہ کررہے ہیں خضدار شہر میں اسٹریٹ لائٹس کی در ستگی، سڑکوں کی مرمت، فائربریگیڈ عملے کا متحرک ہونا سب چیف کی کوششوں اور ذاتی دلچسپی کا نتیجہ ہے ۔