بلوچستان کے نوجوان شاندار خوابیدہ صلاحیتوں سے معمور ہیں،گورنر بلوچستان

0 141

کوئٹہ(خ ن)قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا کہ میرٹ کی پاسداری سے حق حقدار کو پہنچ جاتا ہے اور اداروں پر عوام کا اعتماد مستحکم ہو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان شاندار خوابیدہ صلاحیتوں سے معمور ہیں۔ضروری مواقع اور مناسب سہولیات فراہم کرنے سے ان کی صلاحیتوں کو ملک و قوم کے بہترین مفاد میں بروئے لائے جا سکتے ہیں۔ یہ بات خوش آئند ایک سال کے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے امتحانات پاس سرکاری ملازمین پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن عبدالسالک خان کی قیادت میں بی پی ایس سی کے ممبران پر مشتمل وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات کے دوران بلوچستان پبلک سروس کمیشن کی کارکردگی، سالانہ رپورٹ 2021، میرٹ کی پاسداری، امتحانات و انٹرویوز کا طریقہ کار اور آئندہ کا لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر قائمقام گورنر بلوچستان نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے دیہاتی علاقوں کے طلباءو طالبات محدود وسائل کے باوجود مقابلہ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کر رہے ہیں یہ بات ہم سب کیلئے باعث فخر ہے۔کمیشن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سینکڑوں امیدواروں کیلئے امتحانی مرکز کا اہتمام کرنا اور اپنے ادارے باقاعدہ نیوز بلٹن کا اجراءکرنا لائقِ تحسین کوششیں ہیں . انہوں نے کہا کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اور ان کی پوری ٹیم کی ذمہ داری ہے کہ وہ ادارے کو مزید بہتر اور شفاف بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں تاکہ حق کو حقدار تک پہنچانے کی راہ ہموار ہو سکیں۔آخر میں چیئرمین عبدالسالک خان نے قائمقام گورنر بلوچستان کو بلوچستان پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ پیش کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.