سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی بروقت اور موثر ترسیل ہم سب کی ذمہ داری ہے،منیر احمد درانی

0 152

قلات(خ ن)ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی بروقت اور م¶ثر ترسیل ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اس سلسلے میں ڈبلیو ایف پی ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہوکر مستحق افراد کی دادرسی میں بہترین کردار ادا کرسکتی ہے۔ ادارہ تمام تر سرگرمیوں سے متعلق ضلعی انتظامیہ کو اعتماد میں لیکر کام کرے ضلعی انتظامیہ ڈبلیو ایف پی کے امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی نے ڈبلیو ایف پی کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں ڈبلیو ایف پی کے پروگرام ایسوسیٹ اسداللہ اسسٹنٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈبلیو ایف پی محترمہ ثانیہ آصف اور پراجیکٹ کوارڈینیٹر ٹی کے ایف آغا جہانگیر احمدزئی شامل تھے۔ ملاقات میں قلات کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈبلیو ایف پی کی جانب سے جاری امدادی سرگرمیوں سے متعلق ڈپٹی کمشنر قلات کو آگاہ کیاگیا۔ ڈبلیو ایف پی کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر کو امدادی سرگرمیوں سے متعلق مکمل تفصیلات فراہم کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ مستحق افراد تک امداد کی ترسیل کو یقینی بنانے اور پروگرام کو شفاف رکھنے کیلیے م¶ثر چیک اینڈ بیلنس سے ہی مطلوبہ اہداف کی تکمیل ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب متاثرین کی سامپلنگ اور اہل افراد کی نشاندھی میں خاص احتیاط سے ہی مستحق افراد تک پہنچنا ممکن ہے۔ انہوں نے ڈبلیو ایف پی کی جانب سے وضع کردہ طریقہ کار کو سراہتے ہوئے کہاکہ اسے مزید موثر بناکر ہی ہم متاثرہ خاندانوں کی دادرسی کو یقینی بناسکتے ہیں۔ انہوں نے وفد کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی دہانی بھی کروائی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.