آصف زرداری کے نیب ریفرنسز کراچی منتقل کرنے کا معاملہ

1 321

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی نیب ریفرنسز کراچی منتقل کرنے سے متعلق درخواستوں پر رجسٹرار آفس اعتراضات کے خلاف اپیل سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے درخواست سردیوں کی تعطیلات کے بعد سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں

۔ کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔دوران سماعت سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دئیے کہ ہم نیب قانون کے سیکشن 16 اے کے تحت درخواست دائر کی،ہمارا قانونی حق ہے کہ ریفرنسز کراچی کی احتساب عدالت منتقل کرنے کی درخواست دیں

،رجسٹرار آفس نے ہماری درخواست مسترد کر دی جس کے بعد نظر ثانی درخواست دائر کی گئی۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ نئی درخواست دائر کریں عدالت سماعت کے لئے مقرر کر دے گی،وفاق سے نہیں بلکہ ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں نیب ریفرنسز منتقل کرنے کا معاملہ ہے۔بعد ازاں عدالت عظمیٰ نے رجسٹرار آفس اعتراضات کے خلاف اپیل سماعت کے لئے منظور کرتے ہہوئے معاملہ سردیوں کی تعطیلات کے بعد سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

You might also like
1 Comment
  1. […] کراچی (ویب ڈیسک ) وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہونے ماہانہ پٹرول مہنگا کرنے کے معاملے پر وفاقی حکومت کے خلاف عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا. صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہونےمیڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ 6 ماہ میں پٹرول 34 روپے مہنگا کرکے حکومت نے 13 کھرب روپے کمائے،عوام پر تیل کی نرخوں کی مد میں ماہانہ 82 ارب 16 کروڑ روپے اور سالانہ891 ارب کا بوجھ ڈالاگیا,30 روپے لیویز کو ٹیکسز میں شامل کرنے کے باعث پٹرول مہنگا ہورہا ہے،تمام ادارے خسارے میں اے ٹی ایمزمزے میں ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ غیر ملکی قرضوں اور مہنگائی کے سونامی سے عوام کی جیبوں پرہرماہ کھربوں روپےکاڈاکہ ڈالا جاتا ہے,اب تو چور سب جیل میں ہیں اور نہ چوروں کی حکومت ہے,،نہ ملازمتیں اور نہ ہی کوئی ترقیاتی کام،امین اور صادق بتائیگا کہ یہ کھربوں روپے کس کے جیب میں جا رہے ہیں۔ عمران نیازی کے سیاہ کارنامے عوام کو پتا لگ چکے ہیں،ایک مہینے میں پٹرول 2 مرتبہ مہنگاکیا,براڈ شیٹ سےمقدمہ ہارے،اربوں روپے دینے پڑے, جہاز پکڑا گیا، دنیا میں پاکستان کو بدنام کروایا,اسماعیل راہو کا مزید کہنا تھا کہ چینی کمیشن میں جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو این آر او دیا,آٹا مافیاز کو بھی این آر او دیا گیا,نا اہلوں نے ایک کروڑ لوگ بیروزگار کردیے, بہت جلد اس سلیکٹڈ سے چھٹکارہ ملنے والا ہے,ان سے عوام مکمل مایوس ہو چکے ہیں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.