گیس اور بجلی کی سہولیات فراہمی کیلئے کوششیں تیز کی جائے،گورنر بلوچستان

0 337

کوئٹہ (خ ن)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے قلات کے عوام کو سوئی گیس اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے اور عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے لایا جائے. انہوں نے علاقے کے سرکردہ افراد پر زور دیا کہ صارفین پر واجب الادا گیس اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے حوالے سے حکومتی کاوشوں میں تعاون فراہم کریں. یہ بات واضح ہے کہ بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے نہ صرف اداروں کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہونگے بلکہ عوامی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے

 

روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں قلات کے عوامی مشکلات کے حل سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاءلانگو، سوئی سدرن گیس کمپنی کے جی ایم مدنی صدیقی، چیف ایگزیکٹو آفیسر انجنئیر محمد عارف، ڈی سی قلات سلطان احمد بگٹی کے علاوہ قلات کے قبائلی معتبرین اور سیاسی نمائندوں میں بلوچستان عوامی پارٹی کے حاجی حبیب شاہ، بی این پی کے میر قادر بخش، جمعیت علمائے اسلام کے حافظ محمد قاسم، بی اے پی کے میر منیر نیچاری، بی اے پی کے میر دھنی بخش، بی اے پی کے انجینئر ریاض لانگو اور بی

 

این پی کے علی نواز مینگل بھی موجود تھے. گورنر بلوچستان کی موجودگی میں نمائندہ افراد نے اپنی شکایات درج کروائیں اور اپنے مطالبے بھی پیش کیے. اسکے بعد جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی اور چیف کیسکو نے تفصیل سے جوابات دیے اور گورنر بلوچستان کو حال ہی میں گیس کمپنی اور کیسکو کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.