ملک کے معاشی بحران کا ذمہ دار سلیکٹیڈ اور سلیکٹرز دونوں ہیں ،حافظ حمد اللہ
کوئٹہ (پ ر)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان اور جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما سنیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ ملک کے معاشی بحران کا ذمہ دار سلیکٹیڈ اور سلیکٹرز دونوں ہیں عمران خان کی چار سالہ دور حکومت ملک کیلئے بدترین وباءسے بھی تباہ کن اور مضر ثابت ہوئی کرپشن کے خاتمے کے دعویداروں نے ریکارڈ کرپشن کیے توشہ خانہ سے لے کر ہر خانہ تک انہوں نے لوٹا تاریخ میں پہلی بار کرپشن کے لئے بھی دلال رکھے گئے گوگی اور پیرنی کے ذریعے توشہ خانہ کو لوٹا گیا
ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت طلباءاسلام کے زیراہتمام تحصیل بوستان ضلع پشین میں منعقدہ عظیم الشان تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی کنونشن سے جمعیت علماءاسلام اور جمعیت طلباءاسلام کے دیگر رہنماو¿ں نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہاکہ باہمت نوجوان کارکنان جماعت کا قیمتی اثاثہ ہے ان کی بہتر تربیت انہیں انمول نگینہ بناتی ہے دلیل اور شائستگی کے ساتھ مخالف کو قائل کرنا باکردار تربیت یافتہ کارکن کی شناخت ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات میں گالم گلوچ لعن طعن اور بہتان بازی جمعیت کے کارکنوں کا شیوا نہیں جمعیت علماءاسلام اور جمعیت طلبہ اسلام کے کارکنان کردار عمل اور گفتار میں دوسروں سے ممتاز ہونے چاہیے