جے یو آئی نے ہمیشہ غیر ملکی ایجنڈاےکو ناکام کیاہے، مولانا عبدالغفور حیدری

0 157

ٹھل نیازبنگلانی
جے یو آئی نے ہمیشہ غیر ملکی ایجنڈا کو ناکام کیا، پاکستان افغانستان کی برف پگھلنے والی ہے۔جے یو آئی کے سوائے کوئی حکومت نہیں بن سکے گی جے یوآئی کے مرکزی سیکریٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری اور قائد سندھ علامہ راشد سومرو کی سندہ کونسل اجلاس سے خطاب۔سندہ کی تمام نشستوں پر امیدوار کڑہا کرنے کا فیصلہ ۔مولانا عبدالقیوم ہالیجوی صوبائی امیر منتخب۔جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کی جدوجہد کو ایک سو سال سے زیادہ ہوچکا ہے انگریز کے خلاف کا بات کرنا موت کو دعوت ہوتی تھی اس وقت بہی حق کے پرچم کو بلند رکہا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ حمادیہ میں جے یو آئی سندہ مجلس عمومی سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اس موقعے پر قائد سندھ علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے باتوں کے دروازے جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جدوجہد سے کہل گئے پاک افغان برف جلد پگھلنے والی ہے۔مولانا حیدری نے کہا کہ ہم نے جہموری جدوجہد کیلئے بڑی قربانیاں دیں۔جے یو آئی سیکیولر تنظیموں کے ساتھ چل سکتی ہے لیکن کسی فتنے کے ساتھ نہیں چل سکتی مزید کہا۔ہم 73 کی آئین کے تحت ریاست کو اسلامی فلاحی ریاست بنائینگے ۔اس موقع پر الیکشن جائزہ کمیٹیوں سکہر ریجن کی علامہ ناصر محمود سومرو ،کراچی کی سید حماداللہ شاہ اور حیدرآباد ریجن کی مولانا عبدالمالک ٹالپر سميت تمام اضلاع کے زمیندان نے رپورٹیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندہ میں بڑے پیمانے پر جے یو آئی کامیابی ہوگی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے یو آئی سندہ کے تمام نشستوں پر امیدوار کڑہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اجلاس میں مرکزی ناظم انتخابات مولانا شجاع الملک کی نگرانی میں 457 صوبائی عمومی ارکان نے مولانا عبد القیوم ہالیجوی کو سندہ کےلئے بلامقابلہ امیر منتخب کیا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.