اقتدارمیں آکربلوچستان کےلوگوں کیلئے نیشنل پارٹی حالات کودوبارہ سنبھالےگی، کمال خان بنگلزئی

0 154

صحبت پور(رپورٹ/شاہدگولہ)
نیشنل پارٹی کےمرکزی رہنماواورسرداراقوام بنگلزٸی سردارکمال خان بنگلزٸی نےاپنےدورہ صحبت پورکےموقع پرنیشنل پارٹی کےضلعی سیکرٹریٹ میں میڈیا سےگفتگوکرتےہوٸےکہاکہ نیشنل پارٹی کےسربراہ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ جب وزیراعلی تھےتواس وقت ڈاکٹرصاحب کادورمثالی دورتھااورپوراپاکستان جانتاتھاکہ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نےاپنےدورمیں بلوچستان کی تعمیروترقی کےلٸےدن رات ایک کیااوراسکی مثالیں پوراپاکستان دےرہاہےاورجوحالات 2013میں تھےآج وہی حالات دوبارہ منڈلاٸےجارہےہیں جسکی قطعاًاجازت نہیں دی جاٸے۔سردارکمال خان بنگلزٸی مزیدکہاکہ اقتدارمیں آکربلوچستان کےلوگوں کےلٸےنیشنل پارٹی حالات کودوبارہ سنبھالےگی اورنیشنل پارٹی ایک انسانی سمندرہےجسکی مثال نیشنل پارٹی کادورتھااورمیں نیشنل پارٹی کیساتھ روزاول سےنظریاتی کارکن کےطورپرکھڑاہوں اورانشااللہ کھڑارہوگاکیونکہ نیشنل پارٹی کےسربراہ ڈاکٹرعبدالمالک کی ہمیشہ بلوچ قوم اوربلوچستان کی تعمیروترقی اورامن وامان کےلٸےفکرمندرہتےہیں اورنیشنل پارٹی کےدامن کونہیں چھوڑیں گے۔سردارکمال خان بنگلزٸی نےمزیدکہاکہ جولوگ پارٹیاں بدلتےہیں وہ اپنےمفادات کومدنظررکھتےہوٸےپارٹیاں بدلتےہونگےاورجوپارٹیاں بدلتےہیں وہ عوام اوراپنےووٹرکےخیرخواہ نہیں لیڈرہمیشہ ایک صف میں کھڑاہوتاہےاورجس نےپارٹیاں بدلی انکےحالات بھی عوام کےسامنےہیں اورنیشنل پارٹی کےکارکنان پرعزُم ہیں اورجیسےچنگاری ہمیشہ رات کونکلتی ہےتونیشنل پارٹی کےکارکنان بھی چنگاری کی طرح ہیں۔باباٸےبلوچستان نواب غوث بخش خان بزنجوکےپیروٸےکارہیں اورانکی سیاست ہمارےدلوں میں دفن ہےاورباباٸےبلوچستان کی سیاست اورنظریہ ہمارےدلوں میں زندہ رہےگا۔اس موقع پرنیشنل پارٹی کےضلعی صدرحاجی خاوند بخش کھوسہ یوسی کنرانی کے چیرمین فاروق خان کنرانی میر رستم خان کھوسہ میراختر حسین کھوسہ ودیگر نیشنل پارٹی کےضلعی عہدیداران اورکارکنان بھی موجود تھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.