سردار یار محمد رند نے گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یاسین زئی کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
کوئٹہ( این این آئی)وزیر اعظم کے معاون و پارلیمانی سربراہ بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند نے گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یاسین زئی کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سردار یار محمد رند نے جمعرات کو گورنر بلوچستان جسٹس( ر) امان اللہ خان یاسین زئی سے ایک گھنٹہ طویل ون آن ون ملاقات کی ملاقات میں موجودہ موسمی صورتحال ، کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں برفباری اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پع گفتگو کرتے ہوئے سردار یار محمد رند نے کہا کہ برفباری اور بارشوں سے متاثرہ خاندانوں ، علاقوں کو ریلیف فراہم کرنے اور نقصانات کا ازالہ کرنے کے لئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو آگاہ کیا جائیگا بلوچستان کی عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے کارکنوں کے مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں صوبے کے عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا متفقہ فیصلہ کیاگیا۔