انسداد دہشتگری عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کا ریکارڈ طلب کرلیا

0 161

اسلام آباد (این این آئی)انسداد دہشتگری عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔ جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کی۔ دور ان سماعت انسداد دہشتگری عدالت نے مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کا ریکارڈ 13 فروری کو جمع کرانے کا حکم دیا ۔ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی بریت کی درخواستوں پر وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ 15روز گزرنے کے باوجود کسی نے دھرنے کو سنجیدہ نہیں لیا، عمران خان نے بھی اسلام آباد میں دھرنے میں حصہ لیا ۔ وکیل صفائی نے کہاکہ دھرنے کے نہتے لوگوں کیخلاف ایف آئی آر کاٹی گئیں۔ وکیل صفائی نین کہاکہ پر امن مظاہرین کے پاس کوئی راکٹ لانچر اور ٹینک نہیں تھے ۔ وکیل صفائی نے کہاکہ اسلام آباد دھرنے دینے والے مظاہرین کو معلوم ہی نہیں تھا کہ پی ٹی وی کہاں ہے۔ وکیل صفائی نے کہاکہ پی ٹی وی کی نشریات بند کرنا اور قبضہ کرنا صرف ڈرامہ تھا ۔ وکیل صفائی نے کہاکہ مظاہرین نہ حملہ کرنے آے تھے نا ہی پارلیمنٹ پر چڑھائی کرنے،پولیس لاٹھی چارج کے بعد خواتین اور بچوں کو بچانے کیلئے پارلیمنٹ ہاوس کا جنگلہ توڑا گیا۔ وکیل صفائی نے کہاکہ جان بچانے کیلئے پارلیمنٹ ہاوس کے لان میں مظاہرین چھپے ۔ جج انسداد دہشتگردی عدالت نے کہاکہ کیا مظاہرین تین روز تک پارلیمنٹ ہاوس میں جان بچاتے رہے؟ ۔ وکیل صفائی نے کہاکہ پارلیمنٹ سے باہر چلے جاتے تو مظاہرین کو پولیس گرفتار کر لیتی۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس میں تمام ملزمان کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔ جج نے کہاکہ آئندہ سماعت تک تمام ملزمان اور ان پر عائد الزامات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 13فروری تک ملتوی کر دی کر دی ۔ یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی بریت پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.