میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، وزیر داخلہ اعجازشاہ

0 143

شبقدر (این این آئی) وفاقی وزیر برائے داخلہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، ایف سی کے تنخواہوں، پنشن، سوئی گیس، بجلی و دیگر حل طلب مسائل آئندہ مالی سال میں حل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔ جمعرات کو وفاقی وزیر برائے داخلہ کی فرنٹیئر ٹریننگ سکول شبقدر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران ریکروٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فرنٹیئر کانسٹبلری انتہائی محدود وسائل میں ملک کی دفاع کیلئے گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔ اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ ایف سی کے تنخواہوں، پنشن، سوئی گیس، بجلی و دیگر حل طلب مسائل آئندہ مالی سال میں حل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔ اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ جوانوں کی بہادری دیکھ یقین مصمم ہے کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ وزیر برائے داخلہ نے کہاکہ فرنٹیئر کانسٹبلری کے بہادرجوان سر پر کفن باندھ کر وطن عزیز کی دفاع کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ وفاقی وزیر برائے داخلہ نے کہاکہ فرنٹیئر کانسٹبلری میں اصلاحات کی بدولت بہترین نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایف سی کے جوان نظم و ضبط کی اعلیٰ اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے فقید المثال جرات کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ وطن عزیز کی دفاع اور فرائض منصبی کی تکمیل میں ایف سی کے 365 افسروں اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ پیشہ ورانہ مہارت اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ٹریننگ مکمل کرنے پر جوانوں اور ایف سی افسران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ 1913سے لیکر تاحال فرنٹیئر کانسٹبلری کے جوان ملک و قوم کی ناموس کی خاطر جان کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.