کورونا وائرس کے وار جاری ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 45 اموات
ملک بھر میں کورونا کے وار مسلسل جاری ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 45 افراد جاں بحق ہوئے
اسلام آباد(وئب ڈیسک)ملک بھر میں کورونا کے وار مسلسل جاری ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 45 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 2417 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 863 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 14 ہزار 338 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 417 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 47 ہزار 953، سندھ میں 2 لاکھ 31 ہزار 953، خیبر پختونخوا میں 62 ہزار 719، بلوچستان میں 18 ہزار 515، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882، اسلام آباد میں 39 ہزار 749 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 567 کیسز رپورٹ ہوئے۔واضح رہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار370 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار755، خیبرپختونخوا ایک ہزار762، اسلام آباد449، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 237 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کر دی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی۔ دونوں شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔ وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ چاروں کے ٹیسٹ لے کر این آئی ایچ بھجوا دیے ہیں۔ خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں9 کروڑ35لاکھ33 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 20 لاکھ2 ہزار 407اموات ہو چکی ہیں۔ دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ68لاکھ12 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ47 لاکھ 18 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔
[…] دوران ملک بھر میں کورونا کے باعث 48 اموات ہوئیں۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 103 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق […]
[…] آباد (ویب ڈیسک)ملک بھر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان کورونا سے مزید 63 افراد […]
[…] آباد (ویب ڈیسک)ملک بھر میں کیمبرج امتحانات کا آغاز ہوگیا ، وزیر تعلیم شفقت […]