قدم قدم پر چیک پوسٹیں لیکن اس کے باوجود لوگ لاپتہ ہورہے ہیں،بی این پی

1 179

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماﺅں نے پارٹی کے مرکزی کونسل سیشن کو اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بی این پی غیرجمہوری واستحصالی قوتوں کی ناروا پالیسیوںکے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر ساحل وسائل کا دفاع کریگی ،بلوچستان دنیا کی زرخیرو قدرتی معدنیات سے مالامال زمین ہے لیکن لوگ ظلم ،جبر ،ناانصافی اور بنیادی سہولیات کے فقدان جیسے مسائل کاسامنا کررہے ہیں ،بارڈرز کی بندش سے لاکھوں لوگ بے روزگار اور ماہی گیروں

 

کو ٹرالر مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑدیاگیاہے ،قدم قدم پر چیک پوسٹیں لیکن اس کے باوجود لوگ لاپتہ ہورہے ہیں حکمران ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستانیوں کو محکوم ومظلوم بنا کر یہاں کے وسائل پر دسترس کے طاق میں بیٹھے ہیں ۔ان خیالات کااظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ،مرکزی سیکرٹری جنرل سابق سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی،مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسی بلوچ،بی ایس او کے مرکزی چیئر مین جہانگیر منظور بلوچ،بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر غلام نبی مری،رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ،بی ایس او کے سابقہ چیئر مین نذیر بلوچ،سابق سی سی ممبر امیر ساقی بلوچ،بی این پی کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی ا حمد قمبرانی اور اقبال بلوچ نے شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اتوار کے روزبلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام بی ایس او کے سابقہ مرکزی چیئر مین نذیر بلوچ ،سابقہ مرکزی وائس چیئر مین خالد بلوچ،سابقہ سینئر جوائنٹ سیکرٹری شاہجہان بلوچ،سابقہ مرکزی سینئر وائس چیئر مین عزیز بلوچ سمیت بی ایس او سے فارغ ہونے والے سابقہ مرکزی اراکین سینٹرل کمیٹی اور مختلف زونوں کے عہدیداروں کے بی این پی میں شمولیت کے موقع پر پریس کلب کوئٹہ میں پروگرام منعقد ہوا پروگرام منعقد کیاگیاتھا اس موقع پر بی این پی کے رہنماﺅں نے بی ایس او کے

 

سابقہ مرکزی چیئر مین نذیر بلوچ اور ان کے مرکزی سابقہ کابینہ ،سابقہ اراکین سینٹرل کمیٹی اور سابقہ زونل عہدیداروں کو بی ایس او سے فارغ ہونے کے بعد بی این پی میں شمولیت اختیار کرنے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے اس ا مید کااظہار کیا کہ وہ بی ایس او کی طرح بی این پی میں بھی اپنے فعال بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے اپنے جملہ توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی جمہوری جدوجہد کی حقوق کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے مقررین نے کہا کہ آج یہاں کے عوام کی نظریں بی این پی کے اصولی موقف اور بیانیہ پر مرکوز ہے کہ جنہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے جملہ اجتماعی قومی مسائل اور وسائل کو فوکس کرتے ہوئے ساحل وسائل کی دفاع کیلئے نبردآزما واستحصالی قوتوں کے غیر جمہوری ناروا پالیسیوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند کھڑے ہوکر ساحل وسائل کی دفاع کی اور اس کے خاطر پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے اپنے جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی گریز نہیں کیا انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضاہے کہ بلوچستان کو آنے والے چیلنجز اور ساز شوں سے بچانے کیلئے ہمیں زیادہ سے ز یادہ اپنی زیادہ تر توجہ پارٹی کے اداروں اور تنظیم کوفعالیت پر توجہ دینا ہوگا کیونکہ دور جدید فعال متحرک تنظیم کے بغیر رونما ہونے والے سازشوں کامقابلہ کسی بھی صورت نہیں کرسکتے بلوچستان دنیا کا وہ زرخیز اور قدرتی د ولت سے مالا مال وہ سرزمین ہے کہ یہاں کے عوام غربت ،جہالت پسماندگی اور زندگی کے تمام تر بنیادی سہولتوں سے محروم ،ظلم وجبر ،نا انصافیوں کا سامنا کرتے چلے آرہے ہیں نا ا نصافیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم سیاسی،معاشی ،علمی بنیادوں پر ہر قسم کے وقت اور حالات سے باخبر اور عبور رکھتے ہوئے سازشوں کو جانچ کر ان کو بے نقاب بنا ئیں

You might also like
1 Comment
  1. […] کسٹمز چیک پوسٹ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2کروڑ روپے کا غیرملکی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.