ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں،مولانا حافظ حمد اللہ
کوئٹہ (ویب ڈیسک )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان مولاناحافظ حمد اللہ نے عمران خان کو وائرس قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اومی کرون ،اور کورونا وائرس ،سے زیادہ عمران وائرس پاکستانیوں کے لئے جان لیواثابت ہورہاہے لہٰذاءعمرانی وائرس سے نجات پانا پوری قوم کی ذمہ دا ری ہے،آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام سےخوشیاں تو کیا زندگی چھین لیںگھروں میں لوگ بے چین اور نفسیاتی مریض بنتے جارہے ہیں،ملک میں
جمہوریت نہیں بلکہ جمہوریت کے نام پر عمران نیازی کی شکل میں آمریت مسلط ہے قومی سلامتی پالیسی کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے تاکہ بحث مباحثہ کے بعد ایک متفقہ پالیسی دستاویز سامنے آجائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے قومی سلامتی پالیسی اور پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ مولانا حافظ حمد اللہ نے کہاکہ اومی کرون ،اور کروناوائرس ،سے زیادہ عمران وائرس پاکستانیوں کے لئے جان لیواثابت ہورہاہے لھذا عمران وائرس سے نجات پانا پوری قوم کی ذمہ داری ہے قوم پی ڈی ایم کی قیادت کے کندھے سے کندھا ملاکر ساتھ دے تاکہ اس جان لیوا بیماری سے قوم نجات پاسکے انہوں نے سٹیٹ بینک کی خودمختاری بھی آئی ایم ایف کے
حوالے کردی وہ سٹیٹ بینک جس کو قائد اعظم ایک آزاد بینک بنانا چاہتے تھے،انہوں نے کہاکہ عمران نیازی خود تو آئی ایم ایف کا غلام ثابت ہوااب اس نے پاکستان کی معاشی خودمختاری کو بھی آئی ایم ایف کے غلامی میں دیدیا انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام سے خوشیاں تو کیا زندگی چھین لیںگھروں میں لوگ بے چین اور نفسیاتی مریض بنتے جارہے ہیں یہ فیصلے عمران خان آئی ایم ایف کے حکم پر کررہا ہے عمران خان عوام کا نہیں آئی ایم ایف کا کارندہ ہے ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ جمہوریت کے نام پر عمران نیازی کی شکل میں آمریت مسلط ہے قومی سلامتی پالیسی کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے تاکہ بحث مباحثہ کے بعد ایک متفقہ پالیسی دستاویز سامنے آجائے۔