وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی منظوری،عمران خان کا نیا پلان سامنے آگیا

0 391

وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی منظوری،عمران خان کا نیا پلان سامنے آگیا

تحریک انصاف کا کہنا ہےکہ تنظیموں کی سفارشات پارلیمانی بورڈ میں پیش کرکے جلد امیدوار فائنل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، امیدواروں کو جلد گرین سگنل دے کر انتخابی میدان میں اترنےکی اجازت دی جائے گی۔

لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق عمران خان نے ضروری اقدامات کے لیے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کر دی ہے۔اعلامیے کے مطابق عمران خان نے عام انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی منظوری کا عمل شروع کرنےکی منظوری دے دی ہے، ڈویژنل سطح پرپارٹی تنظیموں سے مضبوط امیدواروں کے نام مانگ لیےگئے ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینےکی حکمت عملی کی منظوری دے دی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.