لطیف آفریدی ایک نامور قانون دان اور انسانی حقوق کے علمبردار تھے،وزیراعلیٰ بلوچستان
لطیف آفریدی ایک نامور قانون دان اور انسانی حقوق کے علمبردار تھے،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سینئروکیل وسابق صدر سپریم کورٹ بار لطیف آفریدی پر پشاور میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے لطیف آفریدی کے جانبحق ہونے پر دکھ اور افسو س کا اظہار کیاہے ،انہوں نے کہاکہ لطیف آفریدی
ایک نامور قانون دان اور انسانی حقوق کے علمبردار تھے مرحوم نے تمام عمر آئین و قانون کی سربلندی کے لیئے کام کیاوزیراعلیٰ نے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کی اور مرحوم کے خاندان اور وکلا برادری سے اظہار تعزیت و ہمدردی کی۔