حکومت میں رہتے ہوئے قدوس بزنجو نے بیلہ کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، جام کمال
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان جام آف لسبیلہ نواب جام کمال خان عالیانی نے کہا ہے کہ قدوس بزنجو کی دو سالہ حکومت بی این پی مینگل کی حکومت تھی وفاقی حکومت میں انکے وزرا تھے لیکن انہیں بیلہ کیلئے ایک پروجیکٹ بھی نہیں رکھا تب انہیں بیلہ کی عوام یاد نہیں تھی الیکشن میں بیلہ آکر یہاں سیاست کرنے والوں سے یہاں کی عوام یہ سوال ضرور کرے گی کہ انہوں نے بیلہ کو کیا دیا ہے جام کمال خان نے کہا کہ الحمد اللہ ہم آج بھی ہر فورم پر اپنے ترقیاتی کام زمین پر دیکھا سکتے ہیں اسلم بھوتانی کے بقول انہیں عمران خان اور شہباز شریف نے اربوں روپے کا فنڈز دیا وہ فنڈز کہا خرچ ہوا ہے موصوف اپنے پانچ سال دور میں کوئی ایک
عوامی نوعیت کا پروجیکٹ ہمیں دیکھائیں سولر بور اور شادی حال بنانا اتنا بڑا کام نہیں ہم اس سے بھی زیادہ بنا سکتے ہیں لیکن الحمد اللہ ہم نے ہمیشہ عوامی نوعیت کے اہم منصوبے دئیے ہیں جن پر کروڑوں اور اربوں روپے لگے ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز بیلہ کے مختلف علاقوں میں منعقدہ شمولیتی پروگرامز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کی عوام کے ساتھ ہمارا ووٹ کا نہیں پیار محبت اور بھائی چارگی کا رشتہ ہے جو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی ہے ہم اقتدار میں ہوں یہ نہ ہو لسبیلہ کی عوام کی خدمت کرتے رہینگے انہوں نے کہا کہ ہمارے ترقیاتی منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے والے کہیں بیلہ بائی پاس بھی پر اپنی تختی نہ لگا دیں انہوں نے کہا کہ ہم نے وزارت اعلی کے دوران نہ صرف لسبیلہ بلکہ پورے بلوچستان میں ترقیاتی کام کروائے ہیں جو آج بھی گرانڈ پر نظر آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ گوادر ،خضدار،کوئٹہ اور پشین میں ہمارا ایک بھی ایم پی اے نہیں تھا لیکن اسکے باجود بھی ہم نے اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں جنکی الحمد اللہ ان علاقوں کے لوگ آج بھی گواہی دے رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ آخر ایسی کوئی ایک وجہ تو ہوگئی جسکی وجہ سے اپوزیشن جماعتیں ہماری حکومت سے اتنی تنگ آچکی تھی ہمارا منشور عوام کی خدمت کرنا ہے پورے بلوچستان میں یکساں ترقی ہوں شاید ہمارا یہ منشور پسند نہیں آیا انہوں نے کہا کہ ہم نے تین سالوں میں کیا کیا اور انہوں نے دو سالوں میں کیا کروائے وہ پورے بلوچستان کے لوگ جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے بلوچستان ہیلتھ کارڈ شروع کیا جن سے آج لوگ مستفید ہورہے ہیں
جام کمال خان نے بیلہ مختلف علاقوں کا وزٹ کیا اس دوران بھوتانی گروپ اور بی این پی مینگل سے سینکڑوں لوگوں نے اپنی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن جام گروپ میں شمولیت ک اعلان کردیا شمولیت کرنے والوں میں رونجہ برادری کی معتبر شخصیت غلام سرور جمعہ خان رونجھو،عبدالرحمن رونجھو، پریامرس محمد رحیم رونجھو ،محمد کریم رونجھو،ادا حسین رونجھو،ماسٹر اللہ رکھیہ ودیگر نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔