ملک میں کل بارشوں کا آغاز ہوگا
ملک میں کل بارشوں کا آغاز ہوگا
محکمہ موسمیات کے مطابق کل مغرب سے پاکستان میں بادلوں والا سسٹم داخل ہوگا۔ بادلوں کا سسٹم ایک دو روز پاکستان میں رہے گا تاہم بارش کے امکانات کم ہیں۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ خشک موسم کے باعث صبح اور رات کے وقت دھند کا سلسلہ جاری ہے۔ شدید دھند کے باعث ٹریفک کو مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں اگلے 2 دن موسم مزید سرد رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے جب کہ کراچی میں جمعے اور ہفتے کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ تیز ہواؤں کے باعث دن میں بھی موسم سرد رہ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے کراچی میں جاری سردی کی لہر 17 جنوری تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔