حبیب میٹرو بینک کی جانب سے پیراپلیجک سنٹر کیلئے عطیہ
پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق حبیب میٹرو بینک آف پاکستان کے ریجنل بزنس ہیڈ ساحر عفیف خان نے بینک انتظامیہ کے ہمراہ پیراپلیجک سنٹر پشاور میں چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر سید محمد الیاس سے ملاقات کی اور انہیں سنٹر میں زیرِعلاج مریضوں کی فلاح و بہبود کیلئے اڑھائی لاکھ روپے عطیہ کا چیک حوالے کیا نیز ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ سے متاثرہ افراد کی مکمل جسمانی و نفسیاتی بحالی کے ساتھ ساتھ کلب فٹ اور آٹزم سپیکٹرم کے شکار بچوں کے علاج کیلئے قائم اس منفرد ادارے کی بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ڈاکٹر الیاس سید نے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے بینک کے جذبے کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ کارپوریٹ اداروں کے شعبہ ہائے سماجی ذمہ داری پیراپلیجک سنٹر پشاور جیسے بحالی مرکز کی معاونت کریں تو سنٹر میں بستروں کی گنجائش بڑھانے کے علاؤہ پورے ملک سے یہاں داخلہ کیلئے آنیوالے تمام افراد باہم معذوری کا علاج و بحالی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔