ترقی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

0 159

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کی دعوت پر حب کا دورہ کیا اور عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علاقے کی ترقی اور عوامی بہبود کے لیے متعدد منصوبوں کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق صحت اور ترقی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں وزیر اعلی نے حب کی ترقی کو حکومت کی ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے کہا کہ یہ انڈسٹریل اسٹیٹ طویل عرصے سے نظرانداز رہی ہے لیکن موجودہ صوبائی حکومت اس علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ انہوں نے کہا حب کی ترقی ہمارے دور میں یقینی ہوگی اور صدر زرداری کی ہدایت پر بھرپور اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا وزیر اعلی بلوچستان نے حب کے لیے کئی اہم منصوبوں کا اعلان کیا، جن میں حب ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قیام، حب ماسٹر پلان کی منظوری، جام غلام قادر اسپتال کو انڈس اسپتال کے سپرد کرنا، ضلعی کونسل اور ٹان کمیٹی کو 25، 25 کروڑ روپے کی فراہمی، ساکران کو تحصیل کا درجہ دینے، لوہی کو ٹان کمیٹی بنانے پر غور، بے نظیر بھٹو نرسنگ کالج کا قیام اور گڈانی سے حبکو تک 16 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں وزیر اعلی نے کہا کہ حب کے مزدوروں اور کسانوں کو بہتر ماحول فراہم کیا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے صنعتکاروں کو حب میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ حب کو ترقی کا حقیقی مرکز بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ حب کی ترقی کے لیے میر علی حسن زہری جیسے مخلص نمائندے ضروری ہیں اور ان کی رہنمائی میں حب کو ایک ماڈل شہر میں تبدیل کیا جائے گا قبل ازیں صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری نے اپنے خطاب میں حب کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق منصوبوں کا ذکر کیا اور علاقے کی ترقی کے لئے صدر آصف علی زرداری کی دلچسپی اور کاوشوں کو سراہا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.