نعیم الحق درویش طبع انسان تھے ،کبھی کسی عہدے یا منصب کا لالچ نہیں کیا، بے لوث انداز میں پارٹی کی خدمت کی ، شاہ محمود قریشی

0 160

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اچھے دوست آسانی سے نہیں ملتے جس دن سے میں تحریک انصاف میں شامل ہوا اسی دن سے سے نعیم الحق کے ساتھ ایک اچھا تعلق اور دوستی کا رشتہ قائم ہوا۔انہوں نے کہا کہ نعیم الحق نے ہمیشہ پیار دیا اور معاونت کی وہ وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی تھے اور انہوں نے اس تعلق کو آخری سانس تک احسن طریقے سے نبھایا۔ انہوں نے کہا کہ نعیم الحق ایک درویش طبع انسان تھے انہوں نے کبھی کسی عہدے یا منصب کا لالچ نہیں کیا اور بے لوث انداز میں پارٹی کی خدمت کی ۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم سازی میں ان کا کلیدی کردار رہا ہے ۔وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف ایک پرخلوص اور بے لوث شخصیت سے محروم ہوگئی۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موت برحق ہے لیکن نعیم الحق نے جوانمردی کے ساتھ، آخری دم تک بیماری کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین اور احباب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہم دے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.