لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، 5ملزمان گرفتار،اسلحہ اور نقدی برآمد

پولیس نے دو روپوش ملزمان دیدار ماچھی اور غلام حیدر ماچھی کو گرفتار کرلیا

1 170

لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، 5ملزمان گرفتار،اسلحہ اور نقدی برآمد

ڈیلی صحافت  کوئٹہ ویب ڈیسک

لاڑکانہ( بیورو رپورٹ) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق ویہڑ پولیس نے مطلوب ملزم محمد علی جونیجو کو پسٹل اور گولیوں سمیت، دڑی پولیس نے اشتہاری ملزم الطاف ابڑو کو، حیدری پولیس نے روپوش ملزم فتاح سانگی کو اور باڈہ پولیس نے دو روپوش ملزمان دیدار ماچھی اور غلام حیدر ماچھی کو گرفتار کرلیا ہے، دوسری جانب حیدری پولیس نے محمود پٹھان کی چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرکے مالک کے حوالے کردی جبکہ انچارج انکوائری سیل نے لین دین معاملے پر شفاف انکوائری کرتے ہوئے منور علی بھرچونڈ سے غلام حیدر عرف ہزار خان کو دو لاکھہ دلوا کر مسئلہ حل کردیا۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، تفیصلات کے مطابق لاڑکانہ کے قریب بقاپور تھانہ کی حد گاؤں جلال جتوئی میں مسلح […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.