یوسف رضا گیلانی اہل اور سینیٹر بننے کے حقدار ہیں، شاہد خاقان عباسی

سپیکرکے گھرمیں پیسے دیئے گئے،خیبرپختونخوااسمبلی کے وہ سپیکرآج قومی اسمبلی کے سپیکرہیں

0 210

یوسف رضا گیلانی اہل اور سینیٹر بننے کے حقدار ہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ڈیلی صحافت کوئٹہ)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی اہل اورسینیٹر بننے کے حقدار ہیں ،یوسف رضاگیلانی پہلے وزیراعظم ہیں جو 100 فیصدووٹ لے کر وزیراعظم بنے ۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ 2018 میں سینیٹ ووٹ خریدے گئے

جس کی ویڈیو موجود ہے، 2018 میں پیسے لینے والے پی ٹی آئی کے ایم پی اے ہیں،پی ٹی آئی کے ایم پی اے کہتے ہیں وزیراعلی خیبرپختونخوانے پیسے دیئے،پی ٹی آئی کے ایم پی اے کہتے ہیں سپیکرکے گھرمیں پیسے دیئے گئے،خیبرپختونخوااسمبلی کے وہ سپیکرآج قومی اسمبلی کے سپیکرہیں، الزام لگانے والے آج خودبے نقاب ہوگئے۔

نوازشریف پاکستان کے شہری اور 3 بارکے وزیراعظم ہیں

لیگی رہنما نے کہاکہ احتساب کادہرانظام نہیں چل سکتا،احتساب کرنیوالوں کااپنااحتساب ہوناچاہئے،نام نہاداحتساب والے سن لیں ایک دن حساب ہوگا۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ نوازشریف پاکستان کے شہری اور 3 بارکے وزیراعظم ہیں، کسی کوحق نہیں کہ نوازشریف کاپاسپورٹ روکے، نوازشریف علاج کی غرض سے بیرون ملک گئے،انہوں نے کہاکہ براڈشیٹ سے متعلق عمران خان وضاحت دیں ،اس ملک کی آج اصل حقیقت مہنگائی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.