غریبوں کی محبت کا دم بھرنے والے نیازی نے غریبوں کو زندہ درگورکردیا ہے ، اسلم غوری
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل
غریبوں کی محبت کا دم بھرنے والے نیازی نے غریبوں کو زندہ درگورکردیا ہے ۔ اسلم غوری
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر لشکر کشی کی ۔اسلم غوری
حکومت فورا پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے ۔اسلم غوری
نااہل اور نالائق حکومت نے تمام حدیں کراس کر لیں ۔اسلم غوری
غریبوں کی بات کرنے والا عمران نیازی غریبوں کی جیبوں پر ہاتھ صاف کر رہا ہے ۔ترجمان جے یو آئی
پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے معیشت ٹھیک کرنے کی منطق نرالی ہے ۔اسلم غوری
عمران نیازی آئی ایم ایف کے ایجنڈے پورے کر رہا ہے ،عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ترجمان جے یو آئی
آئی ایم ایف پاکستان کے لئے ایسٹ انڈیا کمپنی ثابت ہورہا ہے ۔اسلم غوری
عمران نیازی کو دھاندلی کے ذریعے قوم پر مسلط کرنے والوں کو بھی اپنے انتخاب پر غور کرنا چاہیے ۔اسلم غوری
وفاقی حکومت نے رات کے اندھیرے میں ایک مرتبہ پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے اضافہ کرکے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ترجمان جے یو آئی
تیل کی قیمتوں میں اضافہ سے عام اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا۔ترجمان جے یو آئی
غریب لوگ ایک وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہیں، وزیر اعظم اور حکومت کو گھر جانا چاہئے۔اسلم غوری
جاری کردہ :میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان