کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس میں دھماکا، خاتون جاں بحق، 4 افراد زخمی
کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس میں دھماکا، خاتون جاں بحق، 4 افراد زخمی
چیچہ وطنی کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس میں دھماکا ہوا ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ جعفر ایکسپریس کو چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق جعفر ایکسپریس میں دھماکاسلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا ، دھماکے میں جاں بحق خاتون کی شناخت کرلی گئی ہے، خاتون بہاولپور کی رہائشی تھی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ سرچ آپریشن کے بعد ٹرین کی دیگر بوگیوں کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکا اکانومی کلاس کی بوگی نمبر 6 میں ہوا، واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس میں دھماکے سے ایک خاتون جاں بحق اور 4 مسافر زخمی ہوگئے۔