پاک فوج کی اربن اور سرچ ٹیموں کا ترکیہ میں امدادی مشن جاری

0 241

پاک فوج کی اربن اور سرچ ٹیموں کا ترکیہ میں امدادی مشن جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاک فوج کی اربن اور سرچ ٹیموں نے ترکیہ میں مختلف آپریشنز کے دوران138 نعشیں،8 افراد کو زندہ ملبے سے نکالا جبکہ5 زندہ افراد کی نشاندہی کی۔پاکستان آرمی کی اربن اور سرچ ٹیموں کا ترکیہ میں امدادی مشن جاری ہے۔ترکیہ کے صوبے ادیامان میں مجموعی طور پر پاکستان

 

آرمی کی اربن سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے 91مقامات پرسرچ آپریشن جبکہ 39 مقامات پر ریسکیو آپریشن کئے۔اب تک کی امدادی سرگرمیوں میں پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے 2 سائٹس کو مکمل طور

 

پر کلیئر کر لیا ہے۔اس دوران 8 افراد کو زندہ نکال لیا جبکہ5زندہ افراد کی نشاندہی بھی کی اور 138لاشوں کو ملبے تلے سے نکال کر ورثا کے حوالے کیا گیا۔اس کے علاوہ این ڈی ایم اے اور ایم ایل

 

سی کی مشترکہ کوششوں سے امدادی سامان کی مزید کھیپ کو ترکیہ اور شام کے متاثرہ بہن بھائیوں کے لئے تسلسل سے روانہ کیا جا رہی ہے۔ترکیہ کے عوام پاک افواج کی امدادی ٹیموں کو سراہا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.