ایران کو 44ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں موجودہ کونسل جنرل حسن درویشیند کا اپنے وژن، علم و قلم ، تجربے کے بدولت پاک مشترکہ تعاون، دو طرفہ معاشی و تجارتی تعلقات کو بہتر انداز میں سر انجام دینا قابل فخر ہے،محمد آصف ترین

0 129

کوئٹہ: پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( PCCI )کے پیٹرن ان چیف اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( FPCCI ) کے ایگزیکٹو ممبر محمد آصف ترین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم ایرانی قوم کو انکی 44ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں آزادی انسان کے لئے روح کی مانند ضروری اور دنیا کی سب عظیم نعمت ھے جسکی قدر و قیمت آزادی سے محروم اقوام بہتر جانتی ہے بالخصوص اقوام عالم کی مخالفت، دخل اندازی اور انتشار کے باوجود ایرانی لیڈر امام خمینی کی قائدانہ صلاحیتوں ، جرات فیصلوں اور ایرانی قوم کے لازوال قربانیوں، جدوجہد کے عوض آزادی حاصل کرکے پوری دنیا کو پیغام دیا کہ ایرانی قوم غلامی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر آزادی کے حقیقی علمبردار ہیں انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایران کے موجودہ جرنل کونسل حسن دورویشند نے روز اول سے اپنے وژن اور فکر وفہم کے بدولت پاکستانی قوم بلاخصوص پاکستان کے تاجر کمیونٹی کے مسائل کے حل، مشترکہ تعاون ، سفری و کاروباری دستاویزات اور بھائی چارے کی فضاء کو جس انداز میں پروان چڑھایا وہ قابل فخر و قابل تحسین ہے موجودہ حالات جس میں امت مسلمہ کے درمیان مذہب پرستی، قوم پرستی اور فرقہ پرستی کے ذریعے نفرت اور اختلافات پیدا کئے ہیں ان سے ہم سب واقف ہیں لیکن اس باوجود ایران کے موجودہ کونسل جنرل حسن درویشیند نے اپنے علم و قلم ، تجربے ، علمی و فکری مشاہدہے اور مثبت سوچ کو بروئے کار لاتے ہوئے پاک ایران تعلقات، مشترکہ تعاون، دو طرفہ معاشی و تجارتی تعلقات کو بہتر انداز میں سر انجام دیں رھے ہیں وہ مشعل راہ ھے جس پر ہم سب کو فخر ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.