کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے نادرا آفس حب کے
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے نادرا آفس حب کے نامناسب رویہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری کے ساتھ نادرا سینٹر حب میں پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت ہے نادرا حکام کی جانب سے شناختی کارڈز کے حصول کیلئے زیادہ فیس وصول کرنے اور لوگوں کو بلاوجہ ذہنی کوفت دینے اور ناروا سلوک کے خلاف صحافی برادری نے حق اور سچائی کی بات کی تو ان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جو ناقابل قبول ہے پارٹی نے ہمیشہ ہر طبقہ کے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں کی مذمت کرتے ہوئے حق اور سچائی کا ساتھ دیا ہے اس واقعے کی باریک بینی کے ساتھ تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو سزا دی جائے تاکہ آئندہ غیور عوام کے ساتھ ناروا سلوک نہ ہو ۔