کوئٹہ  پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں ملک کے سابق وزیر اعظم

0 169

کوئٹہ  پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں ملک کے سابق وزیر اعظم مسلم لیگ ن کے سابق سربراہ میاں نوازشریف کے صحت کو لاحق بیماریوں پر گہری تشویش اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میاں نواز شریف تین مرتبہ ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں اب ان کے صحت کو لاحق متعدد بیماریوں میں حکومت کی جانب سے سرد مہری نظر اندازی ، غفلت ، لاپرواہی انتہائی دکھ اور قابل افسوس ہے ۔ بیان میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ میاں نواز شریف کی صحت کے بارے میں طبی ماہرین کی رائے کے مطابق ملک کے اندر یا ملک سے باہر علاج کرانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ طبی ماہرین کی رائے کے مطابق اندرون یا بیرون ملک علاج کی سہولت فراہم نہ کرنے کی صورت میں نواز شریف کو صحت کے حوالے سے کسی بھی نقصان کی ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوگی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.