سبی سابق نگران وزیر اطلاعات ونشریات بلوچستان ملک خرم شہزادنے کہا ہے عوام

0 158

سبی سابق نگران وزیر اطلاعات ونشریات بلوچستان ملک خرم شہزادنے کہا ہے عوام ،قبائلی عمائدیں اور میڈیاایک پلیٹ فام پر متحد ہوجائیں توبلوچستان سمیت ملک کو درپیش مسئلہ مسائل حل ہوسکتے ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان کی قائدانہ صلاحیتوںکی وجہ سے بلوچستان میں تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی عوام کے لئے ممکن بنایا جاچکا ہے، ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک افواج ایف سی سیکورٹی فورسز کی کاوشیں ہم سب کے لئے باعث فخر ہے 23مارچ بلوچستان کے کونے کونے میں جوش وخروش سے منائی جائے گی نیوزی لینڈ میں نماز کے دوران دہشت گردی قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف قبائلی سیاسی عوامی شخصیات سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک محمد طارق ،حاجی سعید الدین طارق ، سید طاہر علی ،محمد طاہر عباس منتظر ، محمد بابر ، شاہد خان ، شاہ رخ خان سیلاچی سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔سابق نگران وزیر اطلاعات ونشریات بلوچستان ملک خرم شہزادنے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان صوبائی کابینہ بلوچستان میں عوامی مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم صحت بے روزگاری کے خاتمے بے روزگارجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے رول پلے کررہے ہیںتاکہ عوام کا معیار زندگی بلند ہوسکے اور بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سازش کے تحت دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے کوشاں ہے مگر محب وطن شہریوں کی موجودگی میں ملک دشمن عناصر کی ہر سازش ناکامی سے دوچار ہونگی 23مارچ یوم پاکستان تحدید عہد کا دن ہے زندہ قومیں اپنے خصوصی ایام شایان شان طریقوں سے مناتی ہیں ہم زندہ قوم ہے دشمن عناصر بلوچستان میں دہشت گردی کو فروغ دیکر پاکستان کو اقتصاد ی سماجی اور بین الاقوامی سلح پر کمزور کررہے ہیں 23مارچ کے موقع پر ہمیں یک دل یک جان ہوکر عہد کرنا چاہیے کہ ہمیں دشمن عناصر کے اس ناپاک ادارے کوخاک میں ملاناہے میں قائد کا پیغام یاد دلانا ضروری سمجھتا ہوں کہ قیام پاکستان نے اس ملک کے شہریوں پر ایک بھاری ذمہ داری عائد کی ہے آزادی نے اس قوم کو یہ موقع فراہم کیا کہ کہ وہ دنیا کو دکھا سکیں کہ کس طرح ایک کثیر العناصر قوم ذات پات اور عقائد سے بالاتر ہوکر پرامن اور ہم آہنگی کے ذریعے اپنے تمام ہم وطنوں کی بھلائی کیلئے کام کرسکتی ہیں ہم سب مل کر بابائے قوم کے دئیے گئے رہنما آصولوں کی روشنی میں بلوچستان کو ترقی یافتہ امن کا گہوراہ بنانا ہے ہمیں توانائی کے بحران امن وامان کے مسائل اقتصادی مشکلات دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے ان تمام مشکلات کے باوجود پاکستان ایک پرجوش منظم مملکت ہے جہان عدلیہ میڈیا آزاد ہے سول سوسائٹی متحرک ہے ہم ایک پرعزم قوم ہیں اور ان مشکل چیلنجز پر قابو پاسکتے ہیں اگر ہم برداشت اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں آج ہم نے عہد کرنا ہے کہ وطن کی سلامتی خودمختیاری کیلئے تن من دھن سب کچھ قربان کریں گے دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام بنائیں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ اسلام سلامتی کا دین ہے اور اامن وسلامتی ہی دین اسلام کا پیغام ہے نیوزی لینڈ میں حالیہ اسلام دشمنی کھلی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے اقوام متحد نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی تحقیقات کرے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.