مردم شماری کیخلاف درخوراست ، ایم کیو ایم نے کیس میں ہدایات لینے کیلئے مہلت مانگ کرلی ، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

0 173

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں ایم کیو ایم کی سندھ میں مردم شماری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ایم کیو ایم کے وکیل نے کیس میں ہدایات لینے کیلئے مہلت مانگ کرلی جس کے بعد سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔ پیر کو دور ا ن سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ کیا کیس میں اٹھائے جانے والے نکات ابھی بھی موثر ہیں۔وکیل ایم کیو ایم نے کہاکہ کراچی کے کچھ علاقوں میں ووٹرز ذیادہ ہیں اور مردم شماری میں آبادی کم ہے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ کیس میں اٹھائے جانے والے نکات غیر موثر ہوچکے۔ وکیل نے کہاکہ ایم کیو ایم نے کیس میں ترمیم کی درخواست بھی دے رکھی ہے۔وکیل نے کہاکہ رجسٹرار اعتراضات ختم ہونے کے بعد ہی ترمیم ہو سکے گی۔ جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ ایک صوبے کا مسئلہ ہے ہائیکورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیاگیا، درخواست میں اٹھائے جانے والے مسائل قومی نوعیت کے نہیں۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ بہتر ہے کہ اپنے موکل سے ہدایات لے لیں بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.