سابق حکمرانوں کے پاس عوام کو مطمئن کرنے کا کوئی معقول راستہ بھی نہیں :سردارعبدالرحمن
سینیٹ میں اس سے قبل بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا
سابق حکمرانوں کے پاس عوام کو مطمئن کرنے کا کوئی معقول راستہ بھی نہیں :سردارعبدالرحمن
(کوئٹہ ویب ڈیسک )
صوبائی وزیر خوراک وبہبود آبادی سردارعبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ ایوان بالا میں صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کی کامیابی وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے نظریے اور ویژن کی جیت ہے جس سے پی،ڈی،ایم کی سیاست ختم ہوگئی ہے سابق حکمرانوں کے پاس عوام کو مطمئن کرنے کا کوئی معقول راستہ بھی نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ان سے ملاقات کے دوران مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں اس سے قبل بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا
جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی وسیع سوچ اور وزیر اعلی جام کمال خان کی انتھک محنت سے ایک بار پھر صوبہ بلوچستان کو نمائندگی ملی جس سے صوبہ کی پسماندگی اور محرومی ختم ہونے کے ساتھ ساتھ جمہوریت مزید مستحکم ہوگی۔
صوبائی وزیر نے بلوچستان عوامی پارٹی،تحریک انصاف اور دیگر اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے عہدہ پر صادق سنجرانی کو منتخب کروا کر بلوچستان کے عوام کے حقوق کے حصول انکی ترقی و خوشحالی اور پسماندگی و احساس محرومی کے خاتمیکے لیے نہایت مثبت کردار ادا کیا ہے
انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی ایک محب وطن شخصیت اور اعلی اخلاق کے مالک ہے جنہوں نے اس سے قبل بھی چیئرمین سینٹ کی حیثیت سے غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قانون اور آئین کی بالادستی کے لیے کردار ادا کیا جس کی بدولت وہ دوبارہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے اور وہ دن عنقریب ہے کہ جمہوریت مستحکم اور بلوچستان خوشحال اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔