بھارت نے پاکستان سے معافی مانگ لی؟مزید جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

0 243

بھارت نے پاکستان سے معافی مانگ لی؟مزید جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

نئی دہلی(ویب ڈیسک )بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ میزائل داغنے کا تعلق معائنہ کے دوران حادثاتی طور پر ہوا۔ہم اپنے ہتھیاروں کے نظام کی حفاظت کو سب سے زیادہ ترجیح دیتے ہیں، اگر اس حوالے سے کوئی کوتاہی پائی گئی تو اسے فوری طور پر دور کیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایوان زیر یں(لوک سبھا)

 

میں اپنے رائے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایوان کونومارچ 2022 کو پیش آنے والے ایک واقعے کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں۔انکا کہنا تھا کہ میزائل چھوڑنے کا تعلق معائنہ کے دوران حادثاتی طور پر ہوا، میزائل یونٹ کی معمول کی دیکھ بھال اور معائنہ کے دوران، شام سات بجے کے قریب ایک میزائل حادثاتی طور پر چھوڑا گیا۔بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہم اپنے ہتھیاروں کے نظام کی حفاظت کو سب سے زیادہ ترجیح دیتے ہیں، اگر اس حوالے سے کوئی کوتاہی پائی گئی تو اسے فوری طور پر دور کیا جائے گا۔انکا کہنا تھا کہ میں ایوان کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہمارا میزائل سسٹم انتہائی قابل اعتماد اور محفوظ ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.