سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا؟

0 307

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے کاروباری معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پرملزم شیخ احمد لطیف کی ضمانت منسوخی کی درخوست مسترد کردی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ جرائم پیشہ لوگوں اور کاروباری حضرات میں فرق ہونا چاہیے،

 

بادی النظر میں ملزم ادائیگی کرنا ہی نہیں چاہتا،کاروباری حضرات سے اچھے لین دین کی توقع کرتے ہیں،لین دین میں دیانتداری ہونی چاہیے،چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ مل بھی چلا رہے ہیں اور ادائیگی بھی نہیں کر رہے،ہم ضمانت منسوخ نہیں کر رہے لیکن نتائج سنگین ہوں گے،فیصلے میں ملزم کی بدنیتی کے حوالے سے لکھیں گے۔

 

وکیل احسن بھون نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ ہمیں تاحال 340 ملین روپے کی بقایا ادائیگی نہیں کی گئی،معاہدے کے مطابق اپریل 2020 میں زمین کی ادائیگی کی جانی تھی،خواجہ حارث نے کہا کہ شرائط پوری نہ ہونے کی وجہ ادائیگی روکی گئی،معاہدے کے مطابق تین شرائط پوری نہیں ہوئیں۔عدالت عظمیٰ نے اس موقع پر ملزم شیخ احمد لطیف کی ضمانت منسوخی کی درخوست مسترد قرار دیتے ہوے درخواست نمٹا دی ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.