الخدمت فاؤنڈیشن یتیموں کی کفالت کا ایک منظم ادارہ ہے، سردار آصف خان سرگڑھ

0 166

مسلم باغ میں الخدمت پر عوام کا اعتماد بڑھنا خوش آئند ہے جمیل کرد
عید کے فوراً بعد الخدمت فاؤنڈیشن کا دوسرا سیمینار منعقد کرینگے ربانی و دیگر کا خطاب
مسلم باغ(پ ر) الخدمت فاونڈیشن مسلم باغ کے زیر اہتمام ڈونر کانفرنس سے چیف گیسٹ چئیرمین میونسپل کمیٹی سردار آصف خان سرگڑھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں سیلاب اور دیگر قدرتی آفات میں سب سے پہلے الخدمت فاؤنڈیشن کی ٹیمیں مدد کو پہنچ جاتی ہیں پچھلے دنوں ملک ترکی میں قدرتی آفت زلزلہ آیا تو سب سے پہلے الخدمت فاؤنڈیشن کی امدادی کھیپ پہنچی انہوں نے مزید کہا کہ بلڈ کولیکیشن سینٹر کیلئے سول ہسپتال مسلم باغ میں جگہ دینگے اور عوام کو الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات سے مستفید ہونے کا مزید موقع دینگے انہوں نے مزید کہا کہ عید کے بعد اپنے گھر پر جرگہ بلا کر عوام سے الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت یتیم بچوں کی کفالت کیلئے عوام سے ڈونیشن جمع کرینگے اور عوام کو قائل کرینگے کہ واحد تنظیم الخدمت ہی ہیں جو ہر قسم کی زئی خیلی اور بلا رنگ و نسل صرف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہیں۔
اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر جمیل کُرد نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سب سے پہلے تو الخدمت کے زمہ داران کو داد دیتا ہوں کہ انتہائی کم وقت میں اتنا عظیم اور سنجیدہ سیمینار کا انعقاد کیا ہیں اور امید ہے کہ آئندہ اس سے مزید بہتر پروگرام منعقد کیا جائےگا۔انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ایک منظم اور خودمختار ادارہ ہے جو عوام کا ڈونیشن عوام ہی پر خرچ کرتی ہیں عوام کے دے گئے عطیات سے عوام کو انکی ضرورت پورا کردی جاتی ہیں۔انہوں نے سامعین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلم باغ کے مخیر حضرات کا فرض بنتا ہے کہ وہ الخدمت فاونڈیشن کا ساتھ دے تاکہ غریب کو انکے دہلیز پر امداد ملے۔
ڈونر کانفرنس سے الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر نعمت اللہ ربانی ،مولانا عبدالحمید منصوری، حاجی عبداللہ مولوی عبدالمنان، خاطر جمالی، امر ضلع حاجئ نظیف اللہ قیم ضلع مولانا عبدالمتین اخوانی،الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل مسلم باغ کے صدر نیک محمد زریاب و دیگر نے خطاب کیا مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان شااللہ الخدمت فاؤنڈیشن کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے اور عوام کی خدمت کو یونہی جاری رکھیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.