کوئٹہ وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یارآفریدی نے کہا ہے کہ
کوئٹہ وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یارآفریدی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے محرمیوں کو دور کرنا وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی اور نیشنل ایکشن پلان کو عملی جامعہ پہنا کر بلاتفریق دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی دشمن پاکستان کو بلیک لسٹ میں لانا چاہتے ہیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرکے بکھیرنا چاہتے ہیں دہشتگردی کے خلاف ہمارے عوام اور فورسز نے بے شمار قربانیاں دیںہے غیروں کے ایجنڈے پر زبان قومیت کی بنیاد پر تفریق پیدا کی گئیں ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذولفی بخاری،صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو اور دیگر موجود تھے وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ ہزارگنجی میں دہشتگردی واقعے کی مذمت کرتے ہیں وزیراعظم پاکستان کی جانب سے شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں افسوس ناک واقعے میں شہید ہونے والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں دہشتگرد کسی ایک طبقے کو نشانہ نہیں بنا رہے بلکہ ملک بھر میں ہر طبقے کو نشانہ بنا یا گیا ہے دہشتگردی کے خلاف سب کو ملکر مقابلہ کرنا ہوگا جب تک ہم دہشتگردی کے خلاف متحد ہوکر مقابلہ نہیں کرینگے تو کسی بھی صورت اس ناسور کو ختم نہیں کیا جاسکتاوفاقی حکومت دہشتگردی کے خلاف کارروائی میں مصروف ہے اور کالعدم تنظیموں پر پابندی عائد کر دی گئی اور ان کے اکائونٹس بلاک کردیئے گئے انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کو بلیک لسٹ میں لانا چاہتے ہیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرکے بکھیرنا چاہتے ہیںایسے واقعات کی کوئی وضاحت نہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے دہشتگردی کے خلاف ہمارے عوام اور فورسز نے بے شمار قربانیاں دیں غیروں کے ایجنڈے پر زبان قومیت کی بنیاد تفریق پیدا کی گئیں اتفاق اور یکجہتی سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والوں کو ناکام کریں گے دشمن کے سامنے ڈٹ جانا فلسفہ حسینی ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ ہزارہ برادری پر ظلم ہوا ہے انہوں نے کہا کہ میرے گھر سے بھی تین جنازے نکلے ہیں،شہریار آفریدی دھماکہ اس وقت ہوا جب پاکستان آزمائش سے گزر رہا ہے ہر مشکل وقت میں ہزارہ برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش کی جارہے ہیں ،اپنی جان قربان کرینگے ملک پر انچ آنے نہیں دینگے ہم نے کسی کے اشارے پر نہیں چلنا پاکستان کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہے ہیں شہادت ہر مسلمان کے جون میں رچی بسی ہے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنادینگے ہماری نیت پر شک نہ کریں بلوچستان کے محرمیوں کو دور کرنا وزیراعظم کا ویژن ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہر حد تک جائیں گے، بلوچستان کی محرومیوں کا خاتمہ وزیراعظم کا وژن ہے آزمائشیں قوموں پر آتی ہیں ہم نے گھرانا نہیں ہے ہزارہ برادری سے استدعا ہے کہ ہماری نیت پر شک نہ کریں بلوچستان کے ہر باسی کو ریاست عزت دے گی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی اور نیشنل ایکشن پلان کو عملی جامعہ پہنا کر بلاتفریق دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی دشمن پاکستان کو بلیک لسٹ میں لانا چاہتے ہیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرکے بکھیرنا چاہتے ہیںایسے واقعات کی کوئی وضاحت نہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذولفی بخاری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا شکار ہونے والے شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیلئے آئے ہیں دہشتگردی نے عوام اور سیکورٹی فورسز کو متاثر کیا ہے دہشتگرد کسی قوم کو نہیں پاکستان کو نشانہ بنا رہے ہیں۔