جنوبی کوریا، حکمران جماعت کی انتخابات میں جیت

0 111

سئیول: ایشیائی ملک جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے پھیلا کے دنوں میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے 183 نشستیں حاصل کرکے واضح برتری حاصل کرلی۔جنوبی کوریا میں گزشتہ روز 300 نشستوں کے لیے پارلیمانی انتخابات ہوئے اور ایک کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔نوبی کوریا نے ایک ایسے وقت میں پہلے سے طے شدہ پارلیمانی انتخابات کرائے جب کہ دنیا بھر کے کم از کم 45 ممالک یا ریاستوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے انتخابات کو ملتوی کیا۔امریکا کی تقریبا 18 ریاستوں سمیت یورپ کے متعدد ممالک، افریقی ممالک و ایشیائی ممالک کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث انتخابات کو عارضی طور پر ملتوی کردیا ہے تاہم جنوبی کوریا نے دیگر ممالک کے بر عکس وقت پر انتخابات کرا کر دوسروں کے لیے مثال قائم کردی۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جنوبی کوریا کے الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع کردی تھی اور رات دیر گئے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، جس کے تحت جنوبی کورین صدر مون جائے ان کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی اور اس کی اتحادی جماعت دی پلیٹ فارم پارٹی نے مجموعی طور پر 183 نشستیں حاصل کیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کے دوران ووٹرز کا ٹرن آئوٹ تقریبا 67 فیصد رہا جو کہ ملک میں 1992 کے بعد سب سے زیادہ ٹرن آئوٹ ہے اور پہلی بار وہاں 18 سال کے افراد نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔قومی اسمبلی کی 300 نشستوں میں سے 163 نشستوں پر براہ راست صدر مون جائے کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے اکثریت حاصل کی جب کہ ان کی اتحادی جماعت پلیٹ فارم نے بھی 17 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.