کسی میں جہانگیرترین اوردیگروزراء کی نیب انکوائریاں کھولنے کی ہمت نہیں، ترجمان(ن)لیگ

0 177

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور حکومتی وزراء کی نیب انکوائریاں بند پڑی ہیں اور کسی میں انہیں کھولنے کی ہمت نہیں ہے۔ترجمان مسلم لیگ (ن) نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ 10 ماہ میں نیب نیازی گٹھ جوڑ حمزہ شہباز کے خلاف عدالتوں میں کوئی الزام ثابت نہ کرسکا۔ 10ماہ ہوگئے لیکن کوئی منی لانڈرنگ یا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام بھی نہیں لگایا جا سکا۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے 10ماہ میں عدالتوں میں کچھ بھی ثابت نہ کرنے کے باوجود حمزہ شہباز ناحق قید میں ہیں۔ حمزہ شہباز کا اصل قصور نواز شریف کا بھتیجا اور شہباز شریف کا بیٹا ہونا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور حکومتی وزراء کی نیب انکوائریاں بند پڑی ہیں لیکن کسی میں انہیں کھولنے کی ہمت نہیں اور اپوزیشن کے لوگوں کو محض انکوائری اور الزام پر گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ عمران مافیا عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالے تو کوئی پوچھنے والا نہیں، حکومت میں موجود آٹا، چینی اور گیس بجلی چوری کرنے والوں کی فائلیں اور نیب کی آنکھیں بند ہی رہیں گی۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نشانہ بننے والوں کی ناحق قید کا ازالہ کون کرے گا؟۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.