بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سیٹلائٹ ٹاؤن اور سریاب کے مختلف علاقوں شاپس کا معائنہ کیا
کوئٹہ16اپریل:۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سیٹلائٹ ٹاؤن اور سریاب کے مختلف علاقوں زمیندار روڈ، بشیر چوک اور قمبرانی روڈ میں قائم ملک شاپس،ہول سیل ٹریڈرز، جنرل سٹورز،میٹ شاپس اور سبزی وفروٹ شاپس کا معائنہ کیا۔ معائنہ ٹیموں نے مذکورہ مراکز میں فروخت ہونے والی اشیاء خوردنوش کے معیار اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ مختلف خوردنی اشیاء جیسے کوکنگ آئل،گھی اور دودھ کے نمونے بھی حاصل کیے جنہیں بعدازاں لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیا گیا، فوڈ اتھارٹی حکام نے معائنے کے دوران کے مختلف جنرل اسٹورز سے برآمد ہونے والا تقریباپانچ کلو مضرصحت و ممنوعہ گٹکا پان پراگ قبضے میں لے لیا۔ بی ایف اے حکام نے مذکورہ مراکز کے مالکان کو عوام کو تازہ،محفوظ و معیاری کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے اور صفائی کا خاص خیال رکھنیکی ہدایت کی، اس حوالے سے انہیں خصوصی آگہی اور اصلاحی نوٹسز دیے گئے،جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق غذائی اشیاء کی تیاری،اسٹوریج،مطلوبہ معیار اور صفائی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے بی ایف اے کے وضع کردہ خصوصی ہدایت نامے بھی جاری کیے گئے۔