اسسٹنٹ کمشنر چمن ذکاءاللہ درانی نے آج احساس کفالت قائم سینٹر چمن کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے انتظامات کاجائزہ لیا
چمن 16اپریل :۔اسسٹنٹ کمشنر چمن ذکاءاللہ درانی نے آج احساس کفالت قائم سینٹر چمن کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے انتظامات کاجائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے انتظامیہ کی جانب سے موثر اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر جو انتظامات کئے گئے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔اس موقع پر احساس کفالت کا انچارج محمد ہارون نے اسسٹنٹ کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ اس وقت تک 6 چھ سو مستحق خواتین کو پیسے مل چکی ہیں۔احساس کفالت پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کا سلسلہ شروع جاری ہے۔ چمن کے مختلف مقامات پر تین سینٹرز قائم کئے گئے ہیں اور تمام سینٹرز پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کوئی بدنظمی نہ ہو سماجی فاصلوں کا بھی خیال رکھا جارہا ہے۔